ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق بحرين کي سيکورٹي فورس نے ہفتے کے روز ايک شاپنگ مال ميں حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام ميں پينتاليس خواتين کو گرفتار کيا تھا جن ميں بيس خواتين اب بھي زير حراست ہيں
ايمنسي انٹر نيشنل کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ خواتين کو سرکاري اہلکاروں کے تشدد کا سامنا ہے اور انہيں قانوني امداد فراہم کرنے کي بھي اجازت نہيں دي جارہي ہے-
ايمنسي انٹرنيشنل کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ان خواتين کو کسي قانوي جواز کے بغير گرفتار کيا گيا اور انکے وکلا کي موجودگي کے بغير ان سے پوچھ گچھ کي گئي جبکہ بعض کو تشدد کا بھي نشانہ بنايا گيآ ہے-
درايں اثنا بحرين کي ايک فوجداري عدالت نے ملک ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والے مزيد بتيس افراد کو پندرہ سال قيد کي سزا سنائي ہے- بحرين کے عوام گزشتہ آٹھ ماہ سے ملک ميں جمہوريت کے قيام اور شاہي حکومت کے خاتمے کے حق ميں پرامن تحريک چلا رہے ہيں جو سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کي فوجي مداخلت کے نتيجے ميں پر تشدد رخ اختيار کرتي رہي ہے-............
/169